Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : کورونا ، بازاروں میں بے احتیاطی

شائع 31 مئ 2020 01:43pm

کراچی کے بازاروں میں دکاندار اور بیشتر خریدار ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں، کراچی کی شہاب الدین مارکیٹ میں ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے۔

  یہ کراچی میں پارکنگ پلازہ کے سامنے   قائم شہاب الدین مارکیٹ ہے، جہاں دکاندار اور خریدار تو ہیں لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد کہیں نہیں۔

  مارکیٹ میں آئے بیشتر افراد    کے پاس نہ تو ماسک ہیں،  اور نہ ہی دستانے   لیکن احتیاطی تدابیرنہ اپنانے کے جواز  ایک سے بڑھ کرایک ہے۔

  بازار میں بغیر دستانوں کے سبزیوں کو ہاتھ لگانے کا عمل بھی جاری ہے،   احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے   دوسرے بھی غیرمحفوظ ہیں۔

  شہریوں کو علم ہونا چاہیئے کہ   اگر وہ احتیاط کریں گے تو ہی وبا سے محفوظ رہیں گے۔